ابنا: مہر خبر رساں ایجنسی نے سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ سعودی عرب کےبادشاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے ایران کے صدارتی انتخابات میں حسن روحانی کی کامیابی کے بعد ان کے لۓ مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔ سعودی عرب کے بادشاہ نے صدارتی انتخابات میں حسن روحانی کی کامیابی پر اپنی مسرت کا اظہار کے ساتھ ساتھ سعودی عرب کی ملت اور حکومت کی نمائندگي کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کی ملت کی ترقی اور آسائش کی دعا کی ہے۔ شاہ عبداللہ نے دو دوست اور برادر ممالک کی حیثیت سے ایران اور سعودی عرب کے باہمی تعاون اور تعلقات کی بہتری پر مبنی حسن روحانی کے موقف کا خیر مقدم کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
16 جون 2013 - 19:30
News ID: 430593
سعودی عرب کے بادشاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے حسن روحانی کو ملت ایران کا نیا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔